حیدرآباد: ہر سال یوم آزادی ہند کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی مانی جانے والی عمارت برج خلیفہ پر ترنگا رنگ سے منور کیا جاتا تھا تکنیکی خرابی کے باعث یہ نظارہ دیکھنے کو نہیں ملا۔ ہندوستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نودیپ سنگھ سوری نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ”ہمیں ابھی اطلاع ملی ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث اس سال برج خلیفہ کو ترنگا رنگ کی روشنیوں سے منور نہیں کیا جاسکے گا۔“ ان
ہوں نے مزید کہا کہ ”اس سے کروڑہاں لوگوں میں مایوسی چھا گئی۔“ واضح رہے کہ دنیاکی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ پر دبئی حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دوست ملکو ں کے خصوصی مواقع پر ان کے قومی پرچم کی روشنی برج خلیفہ پر منور کی جاتی ہے۔ اس سال تکنیکی خرابی کے باعث ہندوستان کے یوم آزادی 15اگست کے موقع برج خلیفہ کو روشن نہیں کیا گیا۔ حالانکہ 14اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کا دن تھا تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان کی بھی پرچم روشن نہیں کیا گیا۔ جس سے دونوں ملکو ں کی عوام میں مایوسی پائی گئی۔
We have just learned from our friends in Emaar that on account of a major technical snag, they won't be able to light up Burj Khalifa with the Indian tricolour tonight to mark #IndependenceDayIndia
A bit of a disappointment for friends who were expecting this!— Navdeep Suri (@navdeepsuri) August 15, 2019