اشتعال انگیز تقریر ، اکبر اویسی کو ہائی کورٹ کی نوٹس

   

حیدرآباد۔/13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مجلسی رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے نظام آباد میں کی گئی اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں نوٹس جاری کی ہے۔ 2012 میں اکبر اویسی کی جانب سے مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے بعد پولیس نظام آباد نے ایک مقدمہ درج کیا تھا اور انہیں مشروط ضمانت پر رہا کیا تھا۔ ہندو سنگھٹن کے ارکان اور ایک وکیل کروناساگر نے اکبر اویسی کے خلاف دوسرے معاملہ میں اشتعال انگیزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی ۔