لکھنؤ: اتر پردیش کی ایک عدالت نے نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو تین سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سزا ملنے کے بعد اعظم خان نے کہا کہ یہ سب سے زیادہ سزا ہے۔ انصاف کے لیے لڑتا رہوں گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سال 2019 میں الیکشن کے دوران اعظم خان نے تحصیل ملک میں تقریر کی تھی جس کے بارے میں عدالت کا فیصلہ آگیا ہے۔