حیدرآباد : تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے الیکشن اتھاریٹی اور جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی ایس لوکیش کمار سے کہاکہ وہ تمام خانگی متعلقہ ایجنسیوں کو الیکشن کی مدت کے دوران اشتہارات کی لیز سے متعلق تمام جماعتوں اور امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ کانگریس نے شکایت کی ہے کہ ٹی آر ایس نے تمام میٹرو پلرس پر اشتہارات لگائے ہیں۔