اشتہارات پر خرچ کرنے کیلئے مرکز سے رقم چاہئے ؟ : منوج تیواری

   

نئی دہلی ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے کوروناوائرس بحران کے دوران بھاری رقومات اشتہارات پر خرچ کرنے کیلئے عام آدمی پارٹی حکومت کی مذمت کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ مرکز سے 5 ہزار کروڑ کا مطالبہ کیا تشہیری اخراجات پورے کرنے کیلئے ہے؟انہوں نے کہاکہ کورونا مریضوں کیلئے دواخانوں میں بستروں کی کمی ہے اور دہلی حکومت نے اشتہارات پر رقم خرچ کی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ دواخانوں کیلئے بستروں اور اشتہارات پر دہلی حکومت نے کتنی رقم خرچ کی ہے۔