اشتہاری ملزم کی غیر منقولہ جائیداد قرق

   

جموں: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے تحصیل منڈی علاقے میں پولیس نے ایک اشتہاری ملزم کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق منظور احمد ولد علی محمد، ساکن گاگرن، تحصیل منڈی کی غیر منقولہ جائیداد کو عدالتی حکم پر ضبط کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر فرار ہو گیا، جس کے بعد عدالت نے اسے اشتہاری ملزم قرار دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل میں پونچھ پولیس نے محکمہ مال کے اہلکاروں کے ہمراہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کارروائی مکمل کی۔