اشرف غنی کا دورہ مزار شریف دوستم سے ملاقات

   

کابل :افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل اور مشہور وار لارڈ جنرل عبدالرشید دوستم، بلخ کے سابق گورنر بلخ کے سابق گورنر عطاء￿ محمد نور اور صدارتی مشیر محمد محقق سے ملاقات کی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق عبدالرشید دوستم، بلخ کے سابق گورنر اور صدارتی مشیر محمد محقق سے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی نے شمالی افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال پر تبادلہ? خیال کیا۔اس موقع پر عبدالرشید دوستم نے افغان صدر اشرف غنی سے کہا کہ طالبان کو بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے، شمالی علاقوں سے طالبان کا خاتمہ کر دیں گے۔اشرف غنی حکومت کے فیلڈ مارشل عبدالرشید دوستم نے افغان صدر کے ساتھ شمالی اور مشرقی صوبوں کا قبضہ واپس لینے کی منصوبہ بندی بھی کی۔