اشون کو ونڈے ٹیم میں شامل کیا جائے : ہاگ

   


سڈنی : آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر براڈ ہاگ نے کہا کہ سینئر آف اسپنر روی چندرن اشون کو ونڈے ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے جس سے نہ صرف ٹیم کو وکٹ حاصل کرنے والا آف اسپنر مل جائے گا بلکہ ان کے بیٹنگ شعبہ میں مزید گہرائی بھی پیدا ہوگی۔ شائقین کی جانب سے کئے جانے والے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ونڈے ٹیم میں اشون ایک بہترین شمولیت ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اشون کو ونڈے ٹیم میں شامل کرنے سے نہ صرف ایک تجربہ کار بولر دستیاب ہوگا بلکہ بیٹنگ شعبہ میں بھی مزید گہرائی پیدا ہوجائے گی۔ اشون جنہوں نے ہندوستان کی 111 ونڈے اور 46 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں نمائندگی کی ہے اس کے علاوہ انہوں نے 77 ٹسٹ مقابلوں میں بھی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ رہے۔ 34 سالہ اشون نے آخری مرتبہ جون 2017ء میں ہندوستان کیلئے ونڈے کھیلا تھا جبکہ وہ انگلینڈ کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز میں بہترین مظاہرہ کرنے کے علاوہ اپنے ٹسٹ کریئر میں 400 وکٹیں بھی حاصل کرلئے ہیں۔