اشون کے مکمل اوور نہ کروانا غلطی : پونٹنگ

   

ممبئی : راجستھان رائلز کے خلاف 3 وکٹوں کی شکست کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کے کوچ رکی پونٹنگ نے کہا ہیکہ آف اسپنر روی چندرن اشون کو ان کے کوٹہ کے مکمل اوورس نہ کروانا غلطی تھی۔ اشون جنہوں نے اپنے 3 اوورس میں 14 رنز دیئے اور کوئی باونڈری بھی نہیں دی لیکن 148 رنز کے دفاع کے موقع پر انہیں چوتھا اوور نہیں دیا گیا۔ دو بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ڈیوڈ ملر (62) اور راہول تیواتیا (19) بیٹنگ کررہے تھے تو کپتان رشپھ پنت نے اشون کے بجائے مارکس اسٹونس کو 13 ویں اوور میں بولنگ کی ذمہ داری دی۔