ممبئی 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹرک تیار کرنے والی کمپنی اشوک لی لینڈ نے آج کہا کہ ماہ اکٹوبر میں اس کے تمام پلانٹس میں دو تا 15 دن تک کام رک جائیگا ۔ کمپنی نے کہا کہ یہ فیصلہ پیداوار اور فروخت میں مماثلت پیدا کرنے کیا گیا ہے ۔ ہندوجا گروپ کی اس کمپنی نے گذشتہ مہینے اپنی فروخت میں 57 فیصد گراوٹ کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ صرف 7,851 یونٹس فروخت ہوئی ہیں۔