اشوک چوان کانگریس سے مستعفی، بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی اشوک چوان نے پیر کو کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے بی جے پی میں شمولیت کا امکان ہے ۔ چوان نے اس سلسلے میں پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے کو خط لکھا ہے اور اسمبلی کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر راہول نارویکر کو بھیجا ہے۔ حالیہ برسوں میں کانگریس پارٹی کو مہاراشٹرا کی سیاست میں سلسلہ وار دھچکے لگے ہیں کیونکہ ملند دیوڑا، بابا صدیقی اور الہاس پاٹل سمیت کئی اہم پارٹی لیڈروں نے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور شیو سینا کے شنڈے گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ذرائع کے مطابق چوان موجودہ ایم ایل اے سمیت کچھ بڑے لیڈروں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پورے مہاراشٹرا میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور بی جے پی کے ریاستی صدر آشیش شیلار بی جے پی کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ ادھر مہاراشٹرا کانگریس کے صدر نانا پٹولے دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔