اشیائے ضروریہ کا بحران نہیں عوام خوفزدہ نہ ہوں : امیت شاہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج ملک کے عوام کو تیقن دیا کہ اشیائے ضروریہ کا کوئی بحران نہیں ہے ۔ اپنے ٹوئیٹس میں امیت شاہ نے عوام سے کہا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور سارا ملک مل کر کورونا وائرس سے مشترکہ مقابلہ کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے عوام کو یہ تیقن دینا چاہتے ہیں کہ اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے اور نہ ہی لاک ڈاون کے دوران کوئی قلت ہوگئی ۔