اضلاع محبوب آباد اور کھمم میں گورنمنٹ انجینئرنگ کالجس کے قیام کی راہ ہموار

   

ہر کالج میں 300 نشستیں ، پانچ برانچس کو متعارف کرایا جائے گا
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ریاست میں قائم کئے جانے والے دو گورنمنٹ انجینئرنگ کالجس میں ہر کالج میں 300 بی ٹیک نشستیں دستیاب ہورہی ہیں اور ہر کالج میں پانچ برانچس متعارف کرائی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے سی آر نے جنوری میں محبوب آباد اور کھمم میں نئے انجینئرنگ کالجس منظور کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے علاوہ کتہ گوڑم میں زیر تعمیر انجینئرنگ کالج کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے چند دن بعد ماہرین پر مشتمل کمیٹیوں نے ان علاقوں کا دورہ کیا اور ریاستی کونسل آف ہائر ایجوکیشن کو رپورٹ پیش کی ہے ۔ ماہرین کی کمیٹیوں نے اضلاع محبوب نگر ، اور کھمم میں جے این ٹی یو ایچ سے ملحقہ کالجس کے قیام کی سفارش کی ہے ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ محبوب آباد ، ورنگل سے کافی دور ہے کھمم شہر میں قائم ہونے والا کالج شہر سے قریب ہے ۔ مگر وہاں سرکاری انجینئرنگ کالج نہیں ہے ۔ ضلع کھمم میں کوئی یونیورسٹی اور سرکاری انجینئرنگ کالج نہیں ہے ۔ حیدرآباد سے یہ دو اضلاع کافی دور ہے ۔ حکومت ماہرین کمیٹی کی رپورٹ پر قطعی فیصلہ کرتے ہوئے جی او جاری کرتی ہے ۔ کون سے کورسیس متعارف کیا جائے اس کا جائزہ لینے کے لیے جے این ٹی یو ایچ ایک اور کمیٹی تشکیل دے گی ۔ ضلع کلکٹر محبوب آباد نے آئندہ سال سے کلاسیس شروع کرنے کے لیے عارضی عمارت کا انتظام کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ کمپیوٹر سائنس ، الکٹرانکس ، سیولس الکٹریکل کے ساتھ مائیننگ ٹکنالوجی جیسے کورسیس متعارف کرانے کے امکانات ہیں ۔ ضلع کھمم کے اسمبلی حلقہ پالیر میں گورنمنٹ انجینئرنگ کالجس قائم کرنے کے امکانات ہیں ۔ کتہ گوڑم میں 50 سال قبل کالج قائم کیا گیا تھا ۔ مگر وہاں بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہے ۔ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے 80 کروڑ روپئے کی ماہرین کمیٹی نے سفارش کی ہے ۔۔ ن