اطالوی رہنما نے پارلیمنٹ پر 2 فلسطینی پرچم لہرا دیئے

   

روم : اطالوی سیاسی رہنما استفانو اپوزو (Stefano Apuzzo) نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے اطالوی پارلیمنٹ پر دو فلسطینی پرچم لہرا دیئے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ رکن پارلیمنٹ استفانو اپوزو نے مختصر ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ 23 مئی کو شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو میں انہیں روم کے پالازو مونٹیسیٹوریو (اطالوی پارلیمنٹ) میں چیمبر آف ڈیپٹیز کی بالکونی پر دو فلسطینی پرچم لٹکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق اطالوی پارلیمنٹ پر فلسطینی پرچم بلند کرنے کا مقصد مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یگانگت کرنا ہے۔