نئی دہلی : اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی دو روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کی صبح یہاں پہنچیں۔ میلونی 8ویں رائسینا ڈائیلاگ کی مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر ہوں گی۔ ایک ٹویٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا، “ہندوستان-اٹلی کے تعلقات میں مزید رفتاردینا۔ اٹلی کی وزیر اعظم سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئیں۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے وزیراعظم میلونی کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔یہ دورہ ہمارے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہے ۔ وزیر اعظم میلونی رئیسنا ڈائیلاگ 2023 میں مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر بھی ہوں گی۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار میں آئیں میلونی کے ساتھ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انٹونیو تاجن اور ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی آیا ہے ۔ اٹلی کے وزیر اعظم کا آخری دورہ ہندوستان اکتوبر 2018 میں ہوا تھا۔