حیدرآباد۔ سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین نے سوشیل میڈیا پر جمعہ کے روزاپنی کچھ تصویروں کی سیریز پوسٹ کی جس میں وہ ایک قدیم مگر بہتر انداز میں رکھی ہوئے اسکوٹر چلاتے ہوئے بھی دیکھائی دے رہی ہے جو انہیں کسی نے ”میری صلاحیت کا اعتراف“ میں پیش کیاتھا۔
شاندار سیدھے ہاتھ کے بلے باز جس نے 99ٹسٹ میاچ کھیلے جس میں سے 47میاچوں میں انہوں نے ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی ہے نے ٹوئٹ کیاکہ”اپنے کیریر کے شروعاتی دنوں کی یاد تازہ ہوگئی جب مجھے یہ اسکوٹر میری صلاحیتوں کے اعتراف میں ملی تھی۔
صبح کے اولین ساعتوں میں پیدل چلنے یا پھر کچھ میلوں تک خوش قسمتی کے ساتھ سائیکل پر پریکٹس کے لئے اسٹیڈیم پہنچانا بہت شاندار تھا“
ان کا نام اظہر اسکوٹر کی ہیڈ لائٹ پر سبز رنگ سے لکھا ہوا ہے وہیں سیٹ کور اسکوٹر کی حالت دیکھنے سے بتاچلتا ہے ایک کرکٹر کے ابتدائی دور کے ایام کی اسکوٹر نہ صرف بیش قیمتی ہے بلکہ پوری حفاظت او ردیکھ بھال میں رکھی گئی ہے۔
حال ہی میں اظہر الدین کے ایک بیاٹ کی تصویریں پوسٹ کی تھیں جس سے انہوں نے اپنے کیریر کی پہلی مسلسل تین سنچریاں پہلے تین ٹسٹ میں بناکر عالمی ریکارڈ کیاتھا
اظہر الدین نے 21مئی کو ٹوئٹ کیاتھا کہ”اس بیاٹ سے انگلینڈ نے خلاف اپنے پہلے تین ٹسٹ میاچوں میں 84-85میں مسلسل تین سنچریوں کو ایک رولڈ ریکارڈ بنایاتھا۔
میرے دادا کی منتخب ا س بیاٹ کے ذریعہ میں نے ایک سیزن میں 800رن بنائے تھے“۔ کلکتہ میں 1984ڈسمبر میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ سے اظہر الدین نے اپنے کیریر کی شروعات کی تھی۔
اظہرالدین نے اپنے پہلے ٹسٹ میں 110اس کے بعد چوتھی ٹسٹ میں جو چینائی میں کھیلا گیاتھا 105اور پھر کانپور میں کھیلے گئے پانچویں ٹسٹ میں 122رن بنائے تھے۔