اعضا کے عطیہ سے تین بچوں کو نئی زندگی مل گئی

   

دبئی : دماغی طور پر مردہ بچے کے جسمانی اعضا کے عطیہ سے تین بچوں کو نئی زندگی مل گئی ہے۔العربیہ نیٹ کے مطابق الاحسا ہیلتھ کامپلکس کی انتظامیہ نے بتایا کہ مشرقی کمشنری الاحسا میں ایک بچہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا جس سے اس کی دماغی موت واقع ہو گئی۔ اعضا کے عطیہ مرکز کی جانب سے رابطہ کرنے پر دماغی طور پر مردہ قرار دیے جانے والے بچے کے رشتہ داروں نے اس کے اعضا عطیہ کرنے کی منظوری دے دی۔ الاحسا ہیلتھ کمپلیکس نے بتایا کہ ’دماغی موت والا بچہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں تھا۔ رشتہ داروں کو اعضا کے عطیے کی اہمیت کے بارے میں سمجھایا گیا اور اسی دوران عطیات کے سعودی مرکز سے رابطہ بھی کر لیا گیا۔‘کمپلیکس نے بتایا کہ ’بچے کے رشتہ داروں نے ضرورت مند تین بچوں کی زندگی بچانے کی خاطر اپنے بچے کے اعضا عطیہ کرنے کی منظوری دی۔‘