اعظم خان جیل سے الیکشن لڑینگے

   

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے دو امیدوار محمد اعظم خان اور ناہید حسن اترپردیش اسمبلی انتخابات جیل سے لڑیں گے۔ ایس پی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو رامپور سے پارٹی نے امیدوار نامزد کیا ہے۔ اعظم خان اپنے خلاف درج کئی کیسوں کے سلسلہ میں فروری 2020 ء سے جیل میں قید ہیں۔ اُنھوں نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی پیش کی ہے جس کے فیصلے کا انتظار ہے۔ دریں اثناء اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور فرزند عبداللہ اعظم اُن کے لئے رامپور میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ خود عبداللہ اسمبلی حلقہ سوار سے ایس پی امیدوار ہیں۔