لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کی طرف سے اعظم خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ نچلی عدالت میں عرضی داخل کر سکتی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے 13 مقدمات میں ضمانت کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ اعظم خان کو ان تمام معاملات میں عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔