اعظم خان کو ایک اورجھٹکا،جوہر یونیورسٹی کی اراضی یوپی حکومت کے نام ہوگی

,

   

لکھنؤ: اترپردیش کے سابق وزیراورسماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کوجوہر یونیورسٹی کیس میں ہفتہ کے روز اے ڈی ایم عدالت سے دھچکا لگاہے۔ نوبھارت ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق عدالت نے حکومت اترپردیش کے نام پر جوہر ٹرسٹ کی 70.05 ہیکٹر اراضی کے اندراج کاحکم دیا ہے۔ یہ زمین ابھی بھی اعظم خان کے جوہر ٹرسٹ کے نام پر تھی۔آپ کو بتادیں کہ جوہر یونیورسٹی نے 70 ہیکٹر سے زیادہ اراضی کومبینہ طورپر قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے خریدا تھا جبکہ صرف 12.5 ایکڑ اراضی خریدنے کی اجازت تھی۔ اے ڈی ایم عدالت نے جوہر ٹرسٹ کو قواعد پر عمل نہ کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔ سرکاری وکیل اجے تیواری نے کہاہے کہ اب تحصیل کے ریکارڈمیں یہ زمین اعظم خان کے جوہر ٹرسٹ سے کاٹ کر ریاستی حکومت کے نام پر رجسٹرڈ ہوگی۔