اعظم خان کی آواز کا نمونہ دینے کے حکم پر روک

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 2007 کے مبینہ ‘نفرت انگیز’تقریر کیس میں اتر پردیش کے سابق وزیر اعظم خان کو اپنی آواز کا نمونہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے حکم پر چہارشنبہ کو روک لگا دی۔ جسٹس اے ایس بوپنا اور پرشانت کمار مشرا کی بنچ نے ایس پی لیڈر اعظم خان کی عرضی پر سماعت کے بعد، ٹرائل کورٹ کے حکم پر روک لگاتے ہوئے اس معاملے میں یوپی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔الہ آباد ہائیکورٹ نے 25 جولائی کو نچلی عدالت کے حکم کو برقرار رکھتے ہوئے اس معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔