لکھنو ۔13 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کے دن رامپور کا دورہ کیا تاکہ پارٹی قائد اعظم خان کو تائید فراہم کی جائے ۔ اعظم خان رامپور سے لوک سبھا کے رُکن ہیں ، اُنھیں کئی پولیس مقدمات کا سامنا درپیش ہے جن میں اراضی پر ناجائز قبضہ سے متعلق مقدمات بھی شامل ہیں۔ عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی اعظم خان نے 2006 ء میں قائم کی تھی جسے سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ اکھلیش یادو نے سیتاپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کے قائد اعظم خان کو حکومت کی جانب سے 80 مقدمات میں پھنسایا گیا ہے ۔ یہ تمام مقدمات اندرون ایک ماہ دائر کئے گئے ہیں۔