اعظم خان کی درخواست پر اترپردیش حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس

   

سپریم کورٹ نے اترپردیش قانون ساز اسمبلی سے سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو نااہل قرار دینے کے معاملے میں آج ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اترپردیش کے سابق وزیر اعظم خان کی عرضی پر ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی اگلی سماعت کی اگلی تاریخ 13 نومبر مقرر کی ہے۔جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے اعظم خان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈووکیٹ پی چدمبرم کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اترپردیش حکومت، گریما پرساد سے کہا کہ وہ جواب داخل کریں اور الیکشن کمیشن کے وکیل کو عرضی کی کاپی فراہم کرائیں ۔