اعظم خان کی قیامگاہ پر عدالت کی نوٹسیں چسپاں

,

   

رام پور 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) رام پور (یو پی ) کی عدالت نے جو اراضی پر ناجائز قبضوں سے متعلق ہیں، کئی نوٹسیں سماج وادی پارٹی ایم پی اعظم خان کی قیامگاہ کے باب الداخلہ کے باہر چسپاں کی ہیں۔ یہ نوٹسیں گنج پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے چسپاں کی ہیں۔ یہ نوٹسیں اعظم خان کی بیوی تزئین فاطمہ اور انکے فرزند عبداللہ اعظم کے نام پر بھی ہیں۔ اعظم خان کے خلاف 80 سے زیادہ مقدمے درج کئے گئے جن میں سے بیشتر جوہر یونیورسٹی کی جانب سے اراضی پر ناجائز قبضوں سے متعلق ہیں۔ اعظم خان مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں۔