اعظم خان کے بعد بیٹے عبداللہ کی بھی جائے گی اسمبلی کی رکنیت، کورٹ نے سنائی دو سال کی سزا، 15 سال پرانا ہے معاملہ

   

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان سمیت آٹھ ملزمین کیلئے ایم پی ۔ ایم ایل اے کوٹ نے سزا کا اعلان کردیا ہے ۔ یکم جنوری 2008 میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران سڑک جام کرنے کے معاملہ میں ملزم اعظم خان کو عدالت نے دو سال کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت سے ہی پولیس نے اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو حراست میں لے لیا ہے ۔ اس سزا کے بعد عبد اللہ اعظم کی اسمبلی کی رکنیت بھی چلی گئی ہے ۔31 دسمبر 2007 کی رات رامپور کے سی آر پی گروپ سینٹر پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا ۔ اس حملہ کے بعد پولیس دہشت گردوں کی تلاش میں گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی ۔ اسی سلسلہ میں پولیس نے یکم جنوری 2008 کو اعظم خان کی گاڑی کو بھی چیکنگ کیلئے روکا تھا۔ اسی بات سے ناراض ہوکر اعظم خان نے دیگر ایس پی لیڈروں کے ساتھ سڑک جام کردی تھی۔ اعظم خان پر تھانہ چھجلیٹ کے سامنے ہری دوار مرادآباد ٹیسٹ ہائی وے پر جام لگانے کا الزام تھا ۔