٭ رام پور : اترپردیش پولیس نے سماج وادی پارٹی لیڈر عبداللہ اعظم خاں کو رام پور میں سیکشن 144 کی مبینہ حلاف ورزی پر گرفتار کرلیا۔ ایس پی رکن پارلیمنٹ اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اور ان کے حامی رام پور کی محمد علی جوہر یونیورسٹی میں پولیس دھاؤں پر احتجاج کررہے تھے۔ اعظم خاں اس یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔ عبداللہ نے کہا کہ انہیں پھنسایا جارہا ہے۔
