حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے تمام اداروں میں طلبہ اور اسٹاف کیلئے آدھار سے مربوط بائیو میٹرک حاضری سسٹم متعارف کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سکریٹری اعلیٰ تعلیم وی کرونا نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ احکامات میں کمشنرکالجیٹ ایجوکیشن کے حکمنامہ کا حوالہ دیا گیا جس میں آدھار سے مربوط بائیو میٹرک حاضری سسٹم کو طلبہ اور اسٹاف کیلئے لازمی قرار دینے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ان کی حاضری کا صحیح تعین ہو۔ ریاست کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں یہ سسٹم متعارف کیا جائے گا جس پر فوری اثر کے ساتھ عمل آوری کی جائے گی۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کی حاضری کے علاوہ ای ۔ پاس اسکالر شپ اور فیس ری ایمبرسمنٹ کیلئے بھی حاضری کا تعین ہوگا۔ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے ایام کار اور رخصتوں کا تعین کرنے میں یہ سسٹم کارگر ثابت ہوگا۔ سکریٹری کونسل فار ہایئر ایجوکیشن اور سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کو احکامات کی نقل روانہ کی گئی ہے۔ ر