گورنر سوندرا راجن کی ماہرین تعلیم سے مشاورت
حیدرآباد ۔25 ۔ نومبر (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے مختلف یونیورسٹیز کے ماہرین تعلیم و تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ اجلاس میںریاست میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر نے کہا کہ طلبہ کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ گورنر نے کہا کہ طلبہ کی قابلیت کے اعتبار سے تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں اور خاتون اسکالرس کو ریسرچ کی سہولت حاصل ہو۔ گورنر نے طلبہ کی صحت کے تحفظ کیلئے ہرطالب علم کے ہیلت پروفائیل کی تیاری کا مشورہ دیا۔ گورنر نے کہا کہ کالجس اور یونیورسٹیز میں طالبات کیلئے ہاسٹلس کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے کیونکہ تعلیمی اداروں میں طالبات کے داخلوں میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے خاتون ٹیچرس اور طالبات کیلئے بہتر سہولتوں کا مشورہ دیا تاکہ ترک تعلیم کے رجحان میں کمی آئے۔ گورنر نے عثمانیہ یونویرسٹی و کاکتیہ یونیورسٹی کے علاوہ دیگر ماہرین سے تعلیمی نظام کی بہتری پر تجاویز حاصل کی۔ر