حیدرآباد : کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے اغواء اور موبائیل فون کی رہزنی کے معاملہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ محمد عامر علی جو پیشہ سے آٹو ٹرالی ڈرائیور ہے نے اپنے ہم زلف محمد حسین کی مدد سے نامپلی ہاکابھون سگنل کے قریب سے ایک شخص کا اغواء کرلیا اور بعد ازاں اسے شیخ پیٹ نالہ منتقل کرتے ہوئے اس کا موبائیل فون چھین لیا تھا ۔ ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے عامر علی کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل فون ضبط کرلیا ۔ گرفتار ملزم کو سیف آباد پولیس کے حوالہ کردیا گیا ۔