پٹنہ : بہار کے وزیر کارتک کمار جو 2014 ء کے اغواکیس میں ملزم ہے ، انہوں نے آج رات اپوزیشن کے احتجاج کے دوران استعفیٰ دیدیا ۔ آر جے ڈی ایم ایل سی کارتک نئی نتیش کمار حکومت میں ریاست کے وزیر قانون بنے تھے ۔ انہوں نے کم اہمیت والے محکمہ کو منتقلی کے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دیدیا ۔ دفتر چیف منسٹر کے بیان میں بتایا گیا کہ کارتک کا استعفیٰ قبول کرکے گورنر کو بھیج دیا گیا ہے ۔ وزیر ریونیو اور اراضی اصلاحات الوک کمار مہتا کو کارتک کے محکمہ کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ کارتک کو ان کی پارٹی آر جے ڈی نے اس لئے منتخب کیا تھا تاکہ تیجسوی یادو کی بھومی ہار کمیونٹی تک سیاسی رسائی کو آسان بنایا جاسکے ۔ یہ کمیٹی سیاسی طور پر طاقتور موقف رکھتی ہے اور زیادہ تر بی جے پی کی حامی بتائی جاتی ہے ۔