واشنگٹن، 3 جون (یو این آئی) امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی عدالت کے حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس نے وفاقی ایجنسیوں کو بڑے پیمانے پر افرادی قوت میں کمی اور تنظیم نو کرنے سے روکا تھا۔امریکی سالیسٹر جنرل جان سائیر نے اپیل میں دلیل دی کہ وفاقی ایجنسیوں کے اہلکاروں کو کنٹرول کرنا صدر کے اختیار میں ہے اور صدر کو اپنے بنیادی آئینی اختیارات کے استعمال کیلئے کانگریس سے خصوصی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس حوالے سے آئین میں کچھ نہیں لکھا۔