افریقہ میں اسرائیلی اثرو رسوخ بڑھنے پر تشویش کی لہر

   

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے رکن پارلیمان اور آنجہانی رہنما نیلسن مینڈیلا کے پوتے زیویلیویل منڈیلا نے افریقی ممالک میں اسرائیل کے بڑھتے اثرو رسوخ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ اسرائیل براعظم پر اثر و رسوخ حاصل کرنے کیلئے مقامی حکومتوں کیساتھ تعلقات بنارہا ہے۔ اس سلسلے میں ہتھیاروں، جاسوسی کے نیٹ اور زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2022 ء میں سینیگال کے دارالحکومت فلسطین کیساتھ افریقی یکجہتی کانفرنس میں 21 ممالک کی فوجی قیادت نے شرکت کی تھی۔