ممبئی ۔ 11 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) افسانوی گلوکارہ لتا منگیشکر کو ممبئی کے بریج کینڈی ہاسپٹل کے انٹینسیو کیئر یونٹ میں شریک کیا گیا جہاں اُن کی صحت بہتر بتائی گئی ہے ۔ ہاسپٹل ذرائع نے بتایا کہ سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر انہیں اتوار کی رات 2 بجے ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ۔ ان کے ایک رشتہ دار رچنا شاہ نے بتایا کہ وہ روبصحت ہورہی ہیں ، انہیں وائرل انفکشن ہوا ہے ۔