افضل گروکی باقیات حوالے کی جائیں : پی ڈی پی ایم پی

   

سرینگر 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پی ڈی پی لیڈر و رکن راجیہ سبھا محمد فیاض میر نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ حملہ کے مجرم افضل گرو اور جے کے ایل ایف کے بانی محمد مقبول بھٹ کی باقیات ان کے افراد خاندان کو واپس کردی جائیں۔ میر نے وزیر اعظم کے نام ایک مکتوب میں یہ اپیل کی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر مرکزی حکومت افضل گرو اور مقبول بھٹ کی باقیات واپس کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو کشمیریوں میں یکا و تنہا کردئے جانے کا احساس کافی کم ہوجائیگا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ جو دو لوگ سولی چڑھ گئے ہیں ان کی نعشیں ہندوستان میں جمہوریت کیلئے خطرہ کس طرح ہوسکتی ہے ؟ ۔