افضل گنج میں آتشزدگی کا واقعہ

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : افضل گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق عثمانیہ ہاسپٹل کے روبرو سونے کے آرٹیفیشل جیویلری کی دوکان سے دھواں نکلتا دیکھ کر مقامی عوام نے حکام کو اس کی اطلاع دی ۔ آگ پر قابو پانے کے لیے دو فائر انجن جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ اس موقع پر عوام کا زبردست ہجوم دیکھا گیا اور مصروف شاہراہ پر ٹریفک میں بھی خلل پڑا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔۔