افطار کے بعد ضائع ہونے والا کھانا کھاد میں تبدیل

   

کوالالمپور: مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کے سحر و افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں اس دوران بڑی مقدار میں کھانا بھی ضائع ہوتا ہے۔سحر و افطار کے دستر خوانوں پر بچ جانے والے کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ملائیشیا کی وسطی رہاست پاہنگ کی حکومت نے حال ہی میں ایک اقدام کیا ہے۔ریاست پاہنگ کے دارالحکومت کوانتان کے ایک پارک میں موبائل مشین نصب کی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں فیملیز افطار کے لیے آتی ہیں۔شہری اس موبائل مشین میں ضائع یا بچ جانے والے کھانے کو ڈالتے ہیں جو اسے کھاد میں تبدیل کر دیتی ہے۔