افعانستان میں فائرنگ اور دھماکہ ،4 افراد ہلاک

   

کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں دو مختلف واقعات میں 2 طالبان سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی پر مامور طالبان اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔جلال آباد میں ہی ایک اور واقعے میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت دھماکہ سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکہ میں دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان کی گاڑی کو دو بمدھماکوں سے نشانہ بنایا گیا تاہم طالبان اہلکار محفوظ رہے البتہ 2 راہگیر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔تاحال دونوں واقعات کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم جلال آباد میں اب تک طالبان پر ہوئے حملوں اور بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہے۔