کابل : افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق مزارشریف دھماکیمیں 65 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں۔شمالی افغانستان کے مزار شریف میں یہ دھماکہ شہر کی ایک شیعہ مسجد میں ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان ضیاء زندانی کے مطابق ابھی تک اس دھماکے میں تقریباً 25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ دھماکہ مغربی کابل میں شیعہ اکثریتی ہزارہ علاقے میں ایک ہائی اسکول میں ہونے والے دھماکوں کے دو دن بعد ہوا، جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے تھے۔