افغانستان:جھڑپ میں ایک فوجی افسر اور پانچ جنگجو ہلاک

   

کابل: افغانستان کے مغربی صوبہ بادغیس میں سکیورٹی فورس اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک فوجی افسرجان بحق ہوگئے اور پانچ جنگجوبھی مارے گئے ۔افغانستان کی وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز اطلاع دی کہ طالبان جنگجوؤں نے صوبہ بادغیس کے ضلع بالا مرغاب میں افغان دفاعی سلامتی دستے (اے ڈی ایس ایف) کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد اے آر ایس ایف نے جوابی کارروائی کی جس میں 5 شدت جنگجو ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے ۔اس جھڑپ میں مغربی صوبہ کے آرمی آپریشن چیف کیپٹن ولید ظریف سمنگانی بھی جاں بحق ہوگئے۔ طالبان نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔