افغانستانی بولر نوین الحق کی آسٹریلیا کو للکار

   

نئی دہلی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان میں موجود افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق نے آسٹریلیا کی ٹیم پر طنزکیا ہے اور حریف ٹیم کوللکارا ہے ۔ نوین الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 7 نومبر کو مقرر میچ سے قبل سوشل میڈیا پر طنزیہ بیان جاری کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں نوین الحق نے لکھا کہ آسٹریلیا نے ماضی قریب میں افغانستان سے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کیا اب ورلڈ کپ میں کرکٹ آسٹریلیا کا موقف دیکھنا دلچسپ ہو گا۔ انہوں نے آسٹریلوی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹینڈرڈ ہیومن رائٹس (انسانی حقوق ) یا مقابلے کے 2 نشانات۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ سال افغانستان کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بہانہ بناتے ہوئے باہمی سیریزکھیلنے سے انکارکردیا تھا۔ آسٹریلیا کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے اگلے میچز اہم ہیں اور وہ افغانستان کے خلاف دو اہم نشانات کے حصول کا کوشاں ہوگا۔