افغانستان ایک بار پھر دہشت گردی کی آماجگاہ : امریکی رپورٹ

   

واشنگٹن : امریکہ کی خفیہ دستاویزات میں افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردی کی آماجگاہ قرار دیا گیا ہے۔امریکی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان داعش کیلئے رابطہ کاری کا مرکزبن گیا ہے،داعش نے سفارت خانوں،گرجا گھروں،کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈکپ پرحملوں کی منصوبہ بندی کی، داعش افغانستان سے باہر دہشتگرد کارروائیوں کیلئے نیٹ ورک بنارہا ہے۔دستاویزات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں متعدد بار داعش کے دھڑوں کے درمیان رابطے توڑنیمیں کامیاب رہی ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہیکہ بائیڈن انتظامیہ نے لیک ہونے والی دستاویزات کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دستاویزات کے مطابق القاعدہ مسلسل زوال پذیر ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق دستاویزات میں افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ سر اٹھانے کا کوئی ذکر نہیں۔