کابل : طالبان نے ملک میں بینکوں سے رقم نکالنے پر پابندی عائد کی ہے ۔ سرکاری ہدایت کے مطابق سنٹرل بینک آف افغانستان نے تمام خانگی اور انٹرنیشنل بینکوں کو ہدایت دی ہیکہ وہ صارفین کو ہفتہ میں صرف 200 ڈالر رقم نکالنے کی اجازت دیں۔ افغانستان میں مالی مشکلات میں اضافہ کے پیش نظر یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تاہم بتایا گیا ہیکہ یہ مالی مشکلات عارضی ہوں گے۔ بینکوں کے بند رہنے کے خلاف کابل کی گلیوں میں عوام کے احتجاج کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔