نیویارک : اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ متعدد افغان صوبوں میں آنے والے سیلاب میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق حکام نے متاثرہ صوبوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔جمعہ کو ہونے والی شدید بارشوں کے بعد کئی صوبوں میں بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔ ایک امدادی تنظیم نے اسے ’بڑی انسانی ہنگامی صورتحال‘ قرار دیا ہے۔حکومت اور امدادی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ ہلاکتوں کی تعداد میں فرق ہے۔