افغانستان سے امریکی انخلا خطہ میں چین کی بالادستی کا نقطہ آغاز؟

   

پیرس: امریکہ نے دو دہائیوں تک افغانستان میں الجھے رہنے کے بعد اب چین کی جانب توجہ مرکوز کر لی ہے۔اس ہفتے امریکہ کے افغانستان سے انخلا نے اسے اپنی توجہ کو مشرق کی طرف منتقل کرنے کا موقع دیا ہے جہاں اس کا حریف چین اب اولین ترجیح ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیریس کا پچھلے ہفتے جنوب مشرقی ایشیا میں ہونا واشنگٹن کے اس سٹریٹجک موڑ کی طرف ایک اشارہ ہے۔اس وقت امید کی جا رہی ہے کہ اس خطے کے دیو(یعنی چین) کے خلاف اب امریکی اتحادیوں کو کسی قدر تقویت ملے گی۔ہیرس نے بیجنگ پر الزام عائد کیا کہ وہ ’ایسے اقدامات جو اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظم کے لیے خطرہ بنتے ہیں‘ خاص طور پر بحیرہ جنوبی چین کے علاقے سے متعلق جارحانہ دعوؤں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ان کے سنگاپور اور ویت نام کے دورے کو صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے ایشیائی اتحادیوں کو یقین دلانے کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا جو افغان حکومت کے اچانک زوال کے بعد کابل سے امریکہ کے انخلا سے کچھ پریشان سے ہو گئے تھے۔