امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا پر بائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں حالات کو امریکہ کے لیے بڑی شرمندگی قرار دیتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ امریکی صدر اور انتظامیہ کی بڑی نااہلی ہے، یہ امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلاء نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنا ہے جبکہ اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا۔ سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں باعزت انخلا کا راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا لیکن سب کچھ اس کے برعکس ہوا۔