افغانستان سے ایک ہزار افراد نے بھاگ کر ’انگلش چینل‘ عبور کیا: برطانیہ

   

لندن : افغانستان چھوڑ کر جانے والے افراد میں سے ایک چوتھائی نے انگلش چینل کو عبور کیا ہے۔عرب نیوز نے برطانوی ہوم آفس کی جانب سے جاری اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد افغانستان چھوڑ گئے۔ایک برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال رواں کے پہلے تین ماہ میں ایک ہزار 94 افغانوں نے ملک چھوڑنے کے لیے پْرخطر راستے اختیار کیے۔2021 میں ایک ہزار تین سو 23 افغان شہریوں نے اپنا ملک چھوڑنے کی کوشش کی۔یہ چینل استعمال کرنے والوں میں ایرانیوں کی تعداد 16 فیصد ہے جبکہ عراق 15 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔