افغانستان طیارہ حادثہ میں امریکی فضائیہ کے دو اہلکار ہلاک

   

واشنگٹن، 30جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے محکمہ دفاع نے چہارشنبہ کو افغانستان میں اس ہفتہ کے ابتدا میں ایک فضائی حادثے میں امریکی فضائیہ کے دو اہلکار کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔پینٹگان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ‘‘یہ دونوں آپریشن فریڈم سینٹینل میں مددکررہے تھے جو کہ پیر کو افغانستان کے غزنی صوبہ میں بامبارڈیر ای۔11 اے جہاز کے حادثے کا شکار ہوجانے میں دونوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے ۔ طالبان نے پیر کو اس بات کا دعوی کیا تھا کہ ان کے جنگجوؤں نے غزنی صوبہ میں امریکی جہاز کو مارگرایا جبکہ امریکی فوج نے کہاہے کہ ‘‘اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ اس جہاز کو دشمنوںنے مارگرایا ہے ۔’’افغانستان میں امریکہ کے 12000 فوجی تعینات ہیں جوزیادہ تر افغان فوجیوں کو دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کی تربیت دیتے ہیں۔آپریشن فریڈم سینٹینل افغانستان میں امریکی فوجیوں اور ان کے اتحادیوںکے دو اہم کاموں میں سے ایک ہے ۔اس کے علاوہ دوسرا اہم کام ہے آپریشن ریزولیوٹ سپورٹ جس کا مقصدافغانستان میں افغان فوجیوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔