افغانستان میں القاعدہ عناصر کی تعداد میں معمولی اضافہ

   

واشنگٹن : امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کہا ہے کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد وہاں شدت پسند القاعدہ کے جنگجوؤں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔اسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق جنرل میکنزی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ طالبان کی لیڈر شپ کے اندر القاعدہ سے تعلق توڑنے کے حوالے سے تقسیم پائی جاتی ہے۔خیال رہے کہ طالبان نے قطر میں امریکہ کے ساتھ معاہدے میں القاعدہ سے تعلق ختم کرنے وعدہ کیا تھا۔امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان سے غیرملکی افواج اور انٹیلی جنس اثاثے نکل جانے کے بعد وہاں شدت پسندوں کے نقل و حرکت پر نظر رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں ان کے پاس افغانستان کے اندر ایسے ایک سے دو فیصد وہ وسائل باقی ہیں جن سے القاعدہ اور داعش کو امریکہ سے لاحق خطرے پر نظر رکھی جا سکے۔