افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں داعش کے چوٹی کے دوکمانڈر ہلاک، ایک زخمی

   

کابل: داعش کے کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں کے بعدجس میں کئی امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے امریکہ نے داعش کیخلاف سخت کارروائی کا پیغام دیتے ہوئے کل ان کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔ واضح رہے افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) کے دو چوٹی کے کمانڈر ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا ہے۔امریکی فوج نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ فوج کے میجر جنرل ولیم ٹیلر نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے دوچوٹی کے کمانڈر مارے گئے اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان حملوں میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا ہے۔امریکی وزارت دفاع پنٹگان کے پریس سکریٹری جان کربی نے کہاکہ امریکہ موجودہ وقت میں افغانستان میں اپنے فوجیوں پر منڈلا رہے خطرات کی نگرانی کررہا ہے۔ پنٹگان کے مطابق امریکہ اب بھی 31اگست تک افغانستان سے فوجیوں کی واپسی کو پورا کرنے کے منصوبہ پر قائم ہے۔