افغانستان میں امریکی فوج کا مقابلہ کرنے والے عالم دین کا انتقال

   

پشاور ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مولانا صوفی محمد جو پاکستان کے سخت گیر عالم دین تصور کئے جاتے ہیں اور جنہوں نے 2001ء میں افغانستان جاکر بین الاقوامی فوج کے خلاف لڑائی میں حصہ لیا تھا جس نے امریکی قیادت میں افغانستان میں فوج کشی کی تھی، 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ارکان خاندان نے بتایا کہ ان کا انتقال جمعرات کو شہر پشاور میں ہوا اور تدفین وہیں عمل میں آئیگی۔ 2009ء میں مولانا کے افغانستان سے واپس آنے کے بعد حکومت پاکستان نے انہیں گرفتار کرلیا تھا اور ان پر متعدد الزامات عائد کئے گئے تھے تاہم گذشتہ سال خرابیٔ صحت کی بناء پر انہیں رہا کیا گیا تھا۔ مرحوم پاکستان طالبان کے قائد ملا فضل اللہ کے والد تھے جن کے بارے میں کہا جارہا ہیکہ وہ فی الحال افغانستان میں روپوش ہیں۔